ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں پارک کی گئی لاری میں لگ گئی آگ

بھٹکل میں پارک کی گئی لاری میں لگ گئی آگ

Tue, 27 Dec 2022 20:22:34    S.O. News Service

بھٹکل 27 ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل کے سکینڈ (کاماکشی)پیٹرول پمپ کے سامنے لاری پارک کرکے ڈرائیور کے باہر نکلتے ہی اچانک آگ لگ جانے سے لاری کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔  حادثہ دوپہر قریب ڈیڑھ بجے  پیش آیا۔

لاری ڈرائیور نے بتایا کہ وہ   بلاری سے سیمنٹ بھر کر  مینگلور جارہاتھا، بھٹکل میں سکینڈ پٹرول پمپ کے سامنے لاری  کو پارک  کرکے  کچھ خریدنے کے لئے جیسے ہی وہ نیچے   اُترا، اچانک لاری کے اگلے حصے سے آگ بھڑک اُٹھی۔  ڈرائیور کے مطابق غالباً شارٹ سرکیوٹ سے آگ لگی تھی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ کو خبر کی گئی، جنہوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے میں مقامی لوگوں نے بھرپور تعاون پیش کیا۔


Share: